25 Feb 2026
(لاہور نیوز) بیساکھی میلے کی تقریبات کیلئے اعلی سطحی انتظامی اجلاس آج ہو گا۔
اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں منعقد ہو گا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان صدارت کریں گے، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق بریفنگ دیں گے، ڈی سی ننکانہ، ڈی سی اٹک، رینجرز، پولیس، سیکورٹی، میڈیکل، واپڈا و دیگر اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔
اس علاوہ پولیس، رینجرز، مختلف اضلاع کے انتظامی افسران، لیسکو، کسٹمز، امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ایڈیشنل سیکرٹری ناصر مشتاق کا کہنا ہے کہ بھارت سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان آئیں گے، بیساکھی میلے کے تمام تر انتظامات پہلے سے بہتر ہوں گے۔
