اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز)’ایک قوم، ایک شناخت‘ کے تصور کی عملی تعبیر تکمیل کو پہنچ گئی، قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں اہم ترامیم کا حکومتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

ترامیم S.R.O. 330(I)/2026 اور 331(I)/2026 کے ذریعے گزٹ آف پاکستان میں شائع کر دی گئی، قواعد میں کیو آر کوڈ کو باقاعدہ سکیورٹی اور تصدیقی فیچر کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی، کیو آر پر مبنی تصدیق سے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہوگی۔

اِسی طرح ’ کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر‘ مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر قابلِ استعمال ہو گا، مختلف اقسام کے قومی شناختی کارڈز کی جگہ یکساں نوعیت کا کارڈ جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

دوسری جانب ڈیجیٹل تصدیق اور اینٹی فراڈ نظام مزید مضبوط ہوگا اور کارڈ معطل ہونے پر تمام منسلک تصدیقی و توثیقی خدمات فوری معطل ہوں گی، فنگر پرنٹس اور آئرس سکین کو قواعد میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا۔

ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو عمر بھر کے لیے مؤثر سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت دی گئی ہے اور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے کارڈ پر مخصوص عبارت درج کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

علاوہ ازیں سمارٹ شناختی کارڈز کے نئے نمونے متعارف، کیو آر کوڈ اور جدید سکیورٹی لے آؤٹ شامل کیا گیا، ترامیم سے قومی ڈیجیٹل آئی ڈی نظام اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے