اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یہ نہیں ہونا چاہیے اگر اوپنرز نےکچھ نہیں کیا تو نیچےبھی اسکور نہ ہو: صاحبزادہ فرحان

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپنرصاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہونا چاہیےکہ اگر اوپنرز نےکچھ نہیں کیا تو نیچےبھی اسکور نہ ہو۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپر ایٹ میں انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے،ابھی پوائنٹس کی کلیکشن پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹاپ آرڈرکو اننگز کو لمبا لےکرچلنا ہے، اس پرکام کررہےہیں، بولنگ ہماری اچھی ہو رہی ہے، سنچری بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوتاہے، سب کوذمہ داری لینی چاہیے۔

قومی بیٹر نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیےکہ اگر اوپنرز نےکچھ نہیں کیا تو نیچےبھی اسکور نہ ہو، میری کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا لے کر چلوں،ہمارے پاس بہترین اسپنرز ہیں ہم انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب امپیکٹ پلیئر ہیں، امید ہےکہ وہ اچھی اننگز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا انگلینڈ سے میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے