اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.57 قیمت فروخت : 40.64
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 330.30 قیمت فروخت : 330.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.68 قیمت فروخت : 378.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.52 قیمت فروخت : 197.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.41 قیمت فروخت : 204.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.03 قیمت فروخت : 916.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533700 دس گرام : 457600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489221 دس گرام : 419464
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8835 دس گرام : 7582
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا مسودہ قانون برائے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپس لینے کا فیصلہ

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے مسودہ قانون برائے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب اسمبلی کے ایجنڈے کے مطابق آج اجلاس میں رولز آف پروسیجر 110 کے تحت مسودہ قانون واپس لیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع  نے بتایا کہ مسودہ قانون اصلاحات کے بعد دوبارہ اسمبلی میں یش کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا، پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 دسمبر میں پیش ہوا تھا۔

پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے فلم سازی، ڈراما، ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جانا تھی، نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف کروایا گیا تھا، فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملنا تھی۔

اس ایکٹ کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی مراعات دینے کی تجویز تھی، فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہونا تھی، نئے ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے ٹریننگ پروگرامز شروع ہونا تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے