(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے اشتراک سے نگہبان دسترخوان سج گئے، مریم نواز شریف نے مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کیا۔
لاکھوں مہمانوں نے سجے سجائے نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کیا، مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان دسترخوان آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہی وہ اخوت ہے جس مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مختلف دسترخوانوں پر قورمہ، بریانی، روح افزاء، پکوڑوں، سموسوں اور دیگر لوازمات سے تواضع کی گئی، مخیر افراد اور اداروں کے تعاون سے پنجاب بھر میں 300 سے زائد نگہبان دستر خوان شروع کئے گئے ہیں۔
لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں روزہ داروں نے پہلا روزہ افطار کیا، دسترخوان پر خوشی کا سماں تھا، راولپنڈی، بہاولنگر، بہاولپور میں بھی نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں نے پہلا روزہ افطار کیا۔
چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات اور جھنگ میں بھی ہزاروں افراد نگہبان دسترخوان پر مریم کے مہمان بنے، اٹک، جہلم، قصور اور خانیوال میں نگہبان دسترخوان پر ہزاروں روزہ داروں کی آمد ہوئی۔
کوٹ ادو، لیہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کی بھرپور تواضع کی گئی، مری، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور نارووال میں اعلیٰ افسران نے بھی روزہ داروں کے ساتھ نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کیا۔
پاکپتن، راجن پور، رحیم یارخان اور ساہیوال میں نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کرنے کے لئے ہزاروں افراد پہنچے، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپور، بہلوال اور سرگودھا میں نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کا رش رہا۔
لاہور میں بھی مختلف مقامات پر مخیر حضرات اور اداروں کی معاونت سے نگہبان دسترخوان کھل گئے، لاکھوں روزہ داروں نے افطاری کی۔
رمضان نگہبان دسترخوان پر لاکھوں لوگوں کی آمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ رمضان المبارک احساس کا دوسرا نام ہے، ہر فرد کی ضرورت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔
