(لاہور نیوز) کوآرڈنیٹر وزیراعظم اختیارولی خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلےگی‘‘میں گفتگو کرتے اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نےدوڈیل کا ذکرکیا میں نےتین ڈیلوں کا کہا ہے جب کہ فیصل واوڈا کی کسی بات پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
اُنہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا بیگانی شادی میں عبداللہ والا رول ہے، اگر فیصل واوڈا ایسا نہیں کریں گے تو میڈیا میں کیسے ان رہیں گے، آج تک یہ معلوم نہیں فیصل واوڈا کی پارٹی کونسی اورکس کی ترجمانی کرتے ہیں۔
کوآرڈنیٹروزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو ہر پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمارا بچہ ہے، فیصل واوڈا کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے،2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سےعلی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہر، بیرسٹرسیف لیڈ کر رہے تھے۔
اختیارولی خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیل میں کچھ حد تک شیرافضل مروت بھی شامل ہوئے تھے، حکومت کی طرف سے محسن نقوی نمائندگی کر رہے تھے، ڈیل تقریبا فائنل ہو چکی تھی لیکن جمعہ کا دن آگیا تھا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ انہیں دو دن انتظار کے بجائے صبح ہی بنی گالہ یا نتھیا گلی شفٹ کردیا جائے۔
