اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماہِ صیام: لاہور پولیس کا سکیورٹی، کرائم کنٹرول پلان پر عملدرآمد شروع

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہور نیوز) ماہِ صیام کی آمد کے پیش نظر لاہور پولیس نے سکیورٹی اور کرائم کنٹرول پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہر کی 4999 مساجد کو سکیورٹی کیٹیگریز اے پلس، اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا، اے پلس کیٹیگری کی مساجد پر ایک افسر سمیت 6 اہلکار تعینات ہوں گے۔

فیصل کامران نے بتایا کہ مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 14ہزار سے زائد والنٹیئرز بھی فرائض سرانجام دیں گے، رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں قائم 23 سہولت بازاروں پر بھی عوامی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سہولت بازاروں پر 120 افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں، تجارتی مراکز سمیت گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ ٹیمیں گشت کریں گی، جیلوں سے رہائی پانے والے ریکاریافتہ ڈکیتوں و چوروں کی نگرانی جاری ہے۔

فیصل کامران نے کہا کہ مشکوک سرگرمیوں پر فوری کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور سرچ آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور تھانوں کی پٹرولنگ میں اضافہ، جدید سکیورٹی سسٹم کے تحت نگرانی کی جا رہی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون ٹیکنالوجی اور جدید مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے جرائم پر قابو پایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احترامِ رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، علماء کرام اور مساجد انتظامیہ سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد میں مکمل تعاون کی اپیل ہے۔

فیصل کامران نے کہا کہ شہری دورانِ چیکنگ پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے