اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: سیاستدان بھی پاک بھارت ٹاکرے کے لئے پُر جوش

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج کولمبو میں ہونے جا رہا ہے، ہائی وولٹیج مقابلے کا تماشائیوں کو شدت سے انتظار ہے۔

شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پُر جوش ہیں۔

سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، اب چیزیں بہتر ہوئی ہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں بڑی صلاحیت ہے، کھلاڑی بہترین پرفارمنس دے سکتے ہیں، اچھی گیم کے لئے پُر جوش ہیں، دعا ہے کرکٹ ٹیم فتح کے جھنڈے سری لنکا میں گاڑے۔

اس کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کھیل میں بہتر کارکردگی دکھانے والا ہی جیتنا ہے، جذباتی طور پر چاہتے ہیں پاکستان ہمیشہ کامیاب ہو، خواہش ہے قومی ٹیم بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے