اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی ایمرجنسی پلان جاری

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بسنت کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ایمرجنسی پلان جاری کر دیا گیا۔

محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب نے لاہور شہر کیلئے ایمرجنسی کے اضافی وسائل مہیا کر دیئے، صوبائی دارالحکومت میں 1200 سے زائد ریسکیورز، 56 ایمبولینسز، 24 فائر وہیکلز جبکہ 300 ریسکیو موٹر بائیکس اہم مقامات پر متعین ہوں گی۔

سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 23 ریسکیو سٹیشنز کے ساتھ ساتھ اہم مقامات پر خصوصی "کی پوائنٹس" بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ریسکیو سٹیشنز کے علاوہ 180 اہم "کی پوائنٹس" پر ایمرجنسی ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو موٹر بائیکس متعین ہوں گی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ تنگ گلیوں اور ٹریفک میں بروقت رسائی کیلئے ریسکیوموٹر بائیک خصوصی "کی پوائنٹس" پر مقرر ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ اندرون شہر، مزنگ، اچھرہ، شاد باغ اور داتا دربار میں بھی خصوصی ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ کسی بڑی ایمرجنسی کی صورت میں رسپانس کرنے کیلئے قریبی اضلاع سے فوری بیک اپ کیلئے ریسکیو ٹیمیں دستیاب ہوں گی، بسنت فیسٹیول کے ریسکیو و میڈیکل کور کے علاوہ روٹین ریسکیو آپریشن بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بسنت فیسٹیول کے موقع پر پروونشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور ضلعی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر لاہور تمام آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے