02 Feb 2026
(لاہور نیوز) راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔
خیال رہے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے نام بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے جبکہ ڈاکٹر عثمان انور کو اگلی پوسٹنگ وفاق میں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مختصر تعارف
ایڈیشنل آئی جی راو عبدالکریم کا تعلق پنجاب پولیس کے 24 ویں کامن سے ہے، انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس کو جوائن گیا۔
راؤ عبدالکریم ڈی پی او جھنگ ، ڈی پی او میانوالی اور ڈی پی او قصور تعینات رہ چکے ہیں جب کہ آر پی او گوجرانوالہ بھی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
دوران سروس راؤ عبدالکریم ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس ا ور بطور آئی جی پنجاب تعیناتی سے پہلے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات تھے۔
