اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ورلڈکپ: سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو آج بھارت کیخلاف بڑی فتح درکار

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہور نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج روایتی حریفوں کا مقابلہ ہوگا جس میں پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل کا ٹکٹ کٹوا چکے ہیں، گروپ 2 سے اب صرف ایک نشست باقی ہے، اگر بھارت پاکستان انڈر 19 ٹیم کو کسی بھی مارجن سے مات دیتا ہے تو سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

بھارت کے برعکس گرین شرٹس کیلئے صرف فتح کافی نہیں ہوگی کیونکہ اس کے ابھی 4 پوائنٹس ہیں، رن ریٹ بھی کافی کم ہے، جبکہ بلو شرٹس 6 پوائنٹس اور مضبوط رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اس لیے پاکستانی ٹیم کو فائنل 4 کھیلنے کیلئے بھارت کو بہت بڑے مارجن سے مات دینا ہوگی تاکہ نہ صرف اس کے پوائنٹس بھارت کے برابر ہوجائیں بلکہ رن ریٹ میں بھی وہ روایتی حریف سے آگے نکل جائے۔

اگر پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی ہے تو پھر اسے کم سے کم 85 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی، اگر پاکستانی سائیڈ کو ہدف کا تعاقب کرنا پڑے تو بہت تیزی سے اسے عبور کرنا ہوگا، مثال کے طور پر اگر یہ ہدف 251 رنز ہوا تو گرین شرٹس کو سیمی فائنل کھیلنے کیلیے 29.4 یا اس سے بھی کم اوورز میں فنش لائن عبور کرنا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے