(ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ میں بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا موقف بھی سامنے آگیا۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں، معاہدہ پورا نہ کرنے کی باتیں جھوٹی ہیں۔
محمد رضوان کےمطابق کپتان کی بات ماننا میرا فرض ہے، ہمارا مذہب بھی اس بات کی تقلین کرتاہے کہ اپنےامیر کی اطاعت کریں، وہ جوکہے اس پر لبیک کہیں، میچ میں کپتان امیر ہوتا ہے۔
میچ کی سچوئشن کے مطابق کپتان نے جو بھی فیصلہ کیا، اس پر عمل کرنا ضروری تھا، واپس بلائے جانے کا کوئی گلہ نہیں، میچ کے بعد کوچ اور کپتان نے مجھ سےاس بارے میں بات کرکے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ معذرت بھی کی۔
بگ بیش لیگ معاہدے کے تحت میچز کے لیے اپنی ٹیم ملبورن رینی گیڈ کو دستیاب ہوں، لیگ چھوڑنے کی باتیں جھوٹ ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز پہلے کپتان نے 23 گیندوں پر 26 رنز پر محمد رضوان کو واپس بلا لیا تھا،رضوان کی جگہ سدرلینڈ جب خود بیٹنگ کرنے گئے تو صرف ایک رنز پر آوٹ ہوگئے تھے۔
