اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ورلڈ کپ کا میلہ آج سے سجے گا،16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دینگی

15 Jan 2026
15 Jan 2026

(لاہور نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ کا میلہ آج سے سجے گا،زمبابوے اور نمیبیا میں 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے،اس مرتبہ میزبانی زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں ، میچز 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی میچ کوئنز سپورٹس کلب بولاوایو میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہوگا،زمبابوے و سکاٹ لینڈ تاکاشنگا سپورٹس کلب ہرارے جبکہ تنزانیہ و ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایچ پی اوول نمیبیا میں مدمقابل ہوں گی۔

گروپ مرحلے میں 24 میچز 10 دن کے دوران کھیلے جائیں گے، زمبابوے میں میچز کوئنز سپورٹس کلب، ہرارے سپورٹس کلب اور تاکاشنگا سپورٹس کلب میں ہوں گے۔

نمیبیا میں ونڈہوک کے نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ اور ایچ پی اوول مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔

گروپ مرحلے کے بعد سپر سکس مرحلہ بھی دونوں ممالک میں ہوگا تاہم سیمی فائنلز اور فائنل مکمل طور پر زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔

سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے میں منعقد کیا جائے گا۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گا۔

ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں،ان میں گزشتہ ایڈیشن کی ٹاپ سائیڈز کے سوا چند حیران کن نام بھی شامل ہیں، تنزانیہ پہلی بار کسی عالمی کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے رہا ہے۔

افریقی کوالیفائرز میں تنزانیہ نے تمام 5 میچز جیت کر نمیبیا، کینیا اور نائیجیریا جیسی ٹیموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

جاپان نے ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر جیت کر دوسری بار انڈر 19 ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ، افغانستان، سکاٹ لینڈ اور امریکا بھی کوالیفائنگ مرحلوں سے ہوتے ہوئے ایونٹ کا حصہ بنے۔

ورلڈ کپ کا سٹرکچر سادہ مگر دلچسپ ہے، چار گروپس میں چار، چار ٹیمیں شامل ہوں گی، جہاں ہر ٹیم ایک دوسرے کیخلاف ایک میچ کھیلے گی،گروپ اے میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان اور سری لنکا شامل ہیں، گروپ بی میں بنگلہ دیش، بھارت، نیوزی لینڈ اور امریکا موجود ہیں۔

جبکہ گروپ سی میں انگلینڈ، پاکستان، سکاٹ لینڈ اور میزبان زمبابوے کو رکھا گیا ہے، گروپ ڈی افغانستان، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل ہے۔

ہر گروپ کی ابتدائی تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں گروپ مرحلے کے مخصوص نتائج آگے منتقل ہوں گے۔

سپر سکس کے بعد ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی جبکہ گروپ مرحلے میں آخری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں پوزیشنز میچز کھیلیں گی۔

اس ایونٹ میں ٹی وی امپائر کی سہولت تو ہوگی تاہم ڈی آر ایس کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ 1988 میں شروع ہوا ،1998 میں اسے 2 سالہ بنیادوں پر مستقل شکل دی گئی۔

بھارت ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے 5 بار ٹرافی جیتی ، آسٹریلیا 4 مرتبہ چیمپئن بن چکا۔ پاکستان نے بھی 2 بار 2004 اور 2006 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے