اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولز، کالجز اور ہسپتالوں کی ناقص بسیں اب نہیں چلیں گی

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) محکمہ ماحولیات نے شہر کے سکولز، کالجز اور ہسپتالوں کی ناقص اور خستہ حال بسوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ نے ہدایت کی ہے کہ طلبا اور سٹاف کو لے جانے والی تمام بسیں معیار پر پورا اتریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ کے مطابق دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور سرکاری و پرائیویٹ اداروں کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ڈی جی عمران حامد شیخ  نے کہا کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ کی ہنگامی انسپکشن اور مرمت فوری مکمل کی جائے۔

محکمہ نے واضح کیا کہ ماحول دوست نہ ہونے والی گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور غیر معیاری گاڑیاں پکڑی گئیں تو جرمانہ کے ساتھ گاڑی بھی قبضے میں لی جائے گی، یہ اقدامات انسداد سموگ مہم کے تحت سخت ترین کارروائی کے طور پر کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں ہوا کی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے