اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی اینٹی ریپ کے قانون میں تضاد کو کس  نے دیکھنا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان کدھر ہیں؟ جبکہ سرکاری وکیل کو ہدایت دی اٹارنی جنرل کاپتہ کریں کہ وہ کدھر ہیں، چیف جسٹس  نے کہا کہ اس کیس میں تو اٹارنی جنرل نے معاونت کیلئے پیش ہونا تھا، اینٹی ریپ ایکٹ کی مختلف دفعات کے بارے میں اٹارنی جنرل نے عدالت کی معاونت کرنا تھی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر ڈویژن بنچ میں مصروفیت کی بناء پر تاخیر سے چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے، بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی، اس کیس میں ملزم واجد علی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے