23 Nov 2025
(لاہور نیوز) ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پرآئی جی پنجاب نے پولیس فورس کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے، بہترین کوآرڈینیشن سے ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد ممکن ہوا، رینجرز، پاک فوج سمیت تمام اداروں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ووٹرز نے آزادانہ فضا، محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا، حالات مجموعی طور پر پرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیموں نے مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائی جبکہ پولیس، ٹریفک، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی وتمام یونٹس شاباش کے مستحق ہیں، بہترین معاونت پر شہریوں اور ذمہ دارانہ کوریج پر میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں۔
