13 Nov 2025
(لاہور نیوز) پیرافورس کےجوانوں نےدیانتداری کی مثال قائم کر دی، فردوس مارکیٹ گلبرگ میں سڑک پر گرےپیسےمالک کو واپس کر دیئے۔
موٹرسائیکل سوار شہری کا جام شیریں پارک کے سامنے ایکسیڈنٹ ہوا، شہری کے بے ہوشی کی حالت میں 10 لاکھ روپے بھی سڑ ک پر بکھر گئے۔
اس موقع پر پیرا فورس کے اہلکاروں سلمان، حمزہ نے رقم اکٹھی کی اور زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا جبکہ رقم زخمی شخص کے اہل خانہ کےحوالےکر دی۔
زخمی شہری و اہلخانہ نے اس ایمانداری پر پیرا فورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
