10 Nov 2025
(لاہور نیوز) مصطفیٰ آباد کے علاقے چوبچہ پھاٹک کے قریب دورانِ گشت پولیس نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو فائر لگنے سے زخمی ہو کر گر گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت عامر سجاد کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ہونے والے ملزم کا نام وکی مسیح بتایا گیا ہے، زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
