اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہرجانہ کیس: عمران خان کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور

10 Nov 2025
10 Nov 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں عدالت نے کہا  کہ شہباز شریف کے گواہ عطاء اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطاء اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف10 ارب روپےہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے