04 Nov 2025
(لاہور نیوز) بھارت سے 2000 سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سیکھ یاتریوں کو جہاں پھولوں کے ہار پہنائے گئے وہیں پرتکلف کھانے سے بھی انکی تواضع کی گئی، متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
سکھ یاتری بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے، یاتری 10 روزہ دورے کے دوران مختلف مذہبی مقامات کا دورہ بھی کریں گے
اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت پیار اور عزت ملی ہے، پاکستان نے ہمارا بہت اچھا استقبال کیا ہے۔
