اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کے پیش نظر مارکیٹوں کے اوقات کار پر عملدرآمد کا فیصلہ

04 Nov 2025
04 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ اور فضائی آلودگی کے سدباب کیلئے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ستمبر 2023 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں پیر سے ہفتہ تک رات 10 بجے بند کی جائیں گی، جبکہ اتوار کے روز دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہو گی، ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز یہ رات 12 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

مزید برآں، ہوم ڈیلیوری سروسز کو رات 2 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، میڈیکل سٹورز، تنور، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور پنکچر شاپس کو ان اوقاتِ کار سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ نئے اوقاتِ کار پر عملدرآمد لازمی ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے