اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اریج فاطمہ نے کینسر سے صحت یابی کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

14 Oct 2025
14 Oct 2025

(ویب ڈیسک) کینسر سے صحت یابی کے بعد سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

دین کے خاطر شوبز کی خیرباد کہہ کر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے روحانی تجربات اور احساسات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر کے خلاف کامیاب جدوجہد کے بعد عمرہ ادا کرنا ان کے لیے نہایت جذباتی اور شکرگزاری کا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ عمرہ مکمل کیا اور دل سے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا‘۔

اریج فاطمہ نے مزید بتایا کہ اگلا دن خانہ کعبہ میں عبادت کرتے ہوئے گزرا، جہاں انہیں حطیم میں نماز ادا کرنے اور کسوہ پر اپنے خاندان کے نام لکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اگرچہ وہ حجر اسود کے قریب پہنچ گئی تھیں، لیکن ہجوم کی وجہ سے اسے بوسہ نہیں دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات صبر اور تحمل بھی عبادت کی ایک صورت ہے۔

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں تاہم اب وہ اسے شکست دے کر زندگی کی طرف واپس لوٹ گئی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کیلئے کینسر سے آگاہی کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے