اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر ایک بار پھر ہسپتال میں داخل، مبہم پوسٹ پر مداحوں میں تشویش

14 Oct 2025
14 Oct 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک مبہم پوسٹ پر ہزاروں مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ تصاویر پیش کی جس میں نے اکثر تصاویر میں اپنے روایتی انداز میں زندگی کا مزہ لیتی نظر آئیں۔

تاہم دو تصاویر نے مداحوں کے دلوں میں سوالوں کا طوفان برپا کر دیا۔ کیپشن میں بھی صرف ایک مبہم جملہ لکھا کہ "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟" کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔

ان دو تصاویر سے افواہیں گردش کرنے لگیں کسی نے کہا کہ شاید یہ کسی ڈرامے کا سین ہے اور کسی نے کہا کہ شاید وہ واقعی بیمار ہوگئی ہیں۔

تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ کیپشن میں پریتی کس کو کہا گیا ہے تاہم ہانیہ نے حال ہی میں ایک رییل میں کیارہ اڈوانی کے کردار ‘پریتی’ (فلم Kabir Singh سے) کو نبھاتے ہوئے سب کو چونکا دیا تھا۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے اضطراب اور تشویش کے باوجود تاحال ہانیہ عامر نے اپنی اس تصویر کی وضاحت نہیں کی کہ وہ بیمار ہیں یا یہ کسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

جس کے باعث سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں اور مداح ان کی اصل حالت جاننے کے منتظر ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے