تفریح
دنانیر مبین ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا کر گرنے سے بال بال بچ گئیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
13 Oct 2025
13 Oct 2025
(ویب ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دنانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
دنانیر مبین نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، اب کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اب وہ اپنے فلمی ڈیبیو کی تیاری کر رہی ہیں۔امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران دنانیر اچانک لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں، انہوں نے فوراً توازن بحال کر کے خود کو سنبھال لیا۔
دنانیر نے سلکی اور چمکدار گاؤن پہنا ہوا تھا، جو ان کے قد کے لحاظ سے کچھ بڑا معلوم ہو رہا تھا۔ وہ پچھلے سال لندن میں ہونے والے ایوارڈز کے دوران بھی گرتے گرتے بچ گئی تھیں۔
