اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلاب بحالی سروے: 43 فیصد کام مکمل، 3 لاکھ سے زائد متاثرین کا ڈیٹا جمع

13 Oct 2025
13 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بحالی و امدادی کاموں کے سلسلے میں فلڈ سروے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق سروے کیلئے 2200 سے زائد ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں جنہوں  نے اب تک متاثرہ علاقوں کا 43 فیصد سروے مکمل کر لیا ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اب تک 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کی جا چکی ہیں، سروے ٹیموں  نے سیلاب سے متاثرہ 8 لاکھ 91 ہزار ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی ہے جبکہ 88,971 مکانات کا تفصیلی ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا ہے جن میں مکمل اور جزوی متاثرہ مکانات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، سروے میں 6934 ہلاک شدہ مویشیوں کی تفصیلات بھی موصول ہوئی ہیں جن میں 5299 بڑے جانور اور 1635 چھوٹے مویشی شامل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر متاثرین سے معلومات جمع کر رہی ہیں، ان ٹیموں میں پاک فوج کے جوان، اربن یونٹ، ضلعی ریونیو اہلکار، لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے نمائندے شامل ہیں تاکہ ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ فلڈ سروے اور اس کے بعد امدادی اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے