اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں، خدوخال دیکھے جاتے ہیں:امر خان

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ و رائٹر امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں فنکاراؤں کے ٹیلنٹ سے زیادہ ان کے خدوخال کو اہمیت دی جاتی ہے۔

امر خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام  میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، دوستی اور شوبز انڈسٹری کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

امر خان کا کہنا تھا کہ سچا دوست وہی ہوتا ہے جس کے ساتھ انسان بلاوجہ کی فضول باتیں بھی کرسکے، کیونکہ آج کے دور میں سوشل میڈیا نے دوستی کو دکھاوا بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو منہ والے سانپ سے بچنا آسان ہے لیکن دو منہ والے انسان سے بچنا بہت مشکل ہے، خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں ایسے لوگوں سے واسطہ زیادہ پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انسانوں کے دو چہرے ہوتے ہیں مگر اداکاروں کے سو چہرے ہوتے ہیں، وہ ظاہر کچھ اور کرتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ اور ہوتے ہیں۔

امر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار دوسری شادی کی پیشکشیں ہوچکی ہیں، لیکن انہوں نے کبھی کسی کی دوسری بیوی بننے کا خیال دل میں نہیں آنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عورت اپنے پسندیدہ مرد کا جینا مشکل کردیتی ہے اور وہ بھی کسی کے ساتھ ایسا کر چکی ہیں، تاہم انہوں نے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں فنکاراؤں کے ٹیلنٹ سے زیادہ ان کے خدوخال کو اہمیت دی جاتی ہے۔

آخر میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ابھی ان کا کوئی سسرال نہیں، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کے مستقبل کے شوہر میں رومانوی خصوصیات ضرور ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے