اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بلال اظہر کیانی کی اماراتی وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سے ملاقات

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہورنیوز) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور ریل نظام کو جدید بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ابوظہبی میں ’گلوبل ریل اینڈ انفرا اسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن‘ کے انعقاد کے موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی یو اے ای حکومت کی دیگر شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔بلال اظہر کیانی نے بین الاقوامی نمائش کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر وزیرِ توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش کے انعقاد کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور باہمی تعاون کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا، بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ انفرا اسٹرکچر خاص طور پر اتحاد ریل پروجیکٹ کی تعریف کی۔

دونوں وزراء نے پاکستان کے ریل انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں رابطوں کو بہتر بنانے، معاشی ترقی کے فروغ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائیدار حل کے مشترکہ وژن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے