اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیلابی نقصانات کے درست تخمینے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے مدد طلب

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہور نیوز) حکومت پاکستان نے حالیہ سیلابی نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے مدد طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی سفارش پر عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کو باضابطہ خط لکھا گیا ہے۔ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق ابتدائی تخمینے میں متعدد غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور وزیر اعظم آفس اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے شیئر کیا گیا نقصان کا تخمینہ اصل سے کم لگایا گیا تھا۔

حکومت نے عالمی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ (PDNA) کے انعقاد کے لیے تکنیکی معاونت اور ماہرین کی ٹیم فراہم کریں تاکہ نقصانات کا جامع اور درست تخمینہ لگایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلابی نقصانات پر نیا تخمینہ تیار ہونے کے بعد آئی ایم ایف کو دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے اہداف کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے ایکٹ میں ترمیم بھی تاحال نہ ہو سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے