اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک، حکومت حل نکالے: چوہدری سرور

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہور نیوز) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آزاد کشمیر کے موجودہ حالات کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جامع حل تلاش کرے۔

سابق گورنر پنجاب نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے جو حالات کو مزید بگڑنے سے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ موجودہ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے دیرینہ مطالبات کا فوری اور جامع حل کرنا تلاش کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال سے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں کشمیر میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں پائیدارامن اوراستحکام کے لیے ان کے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کیے جائیں اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے، میں پچھلے 50سال سے کشمیری کمیونٹی کےساتھ کام کر رہا ہوں انکی پاکستان کے ساتھ وفاداری ، محبت ،استقامت کسی بھی شک سے بالاتر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے موجودہ حالات پر گہری تشویش ہے، حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ ہوش کے ناخن لے اورکشمیر کی تمام قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مطالبات کا فوری حل نکالے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے