اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نوکری سے نکالے جانے پر مالی کی فائرنگ، 12 سالہ بچہ جاں بحق

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں نوکری سے نکالے جانے پر مالی نے مالک کے فارم ہاؤس پر فائرنگ کر دی، ملازم اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سابق ملازم یاسر اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے فارم کے نئے مالی کا بیٹا جاں بحق ہوا، مقتول اسد اپنے والد کے ساتھ فارم ہاؤس پر آیا تھا، قاسم نامی شخص کے فارم ہاؤس پر پہلے یاسر ملازمت کرتا تھا، قاسم نے چھٹیاں کرنے کی وجہ سے یاسر کو نوکری سے نکال کر افتخار کو مالی رکھ لیا تھا۔

پولیس کے مطابق چند روز بعد ملزم یاسر اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ فارم ہاؤس پر آیا اور فارم ہاؤس کے مالک قاسم سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا، ملزمان نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی جس کے باعث بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے