19 Sep 2025
(لاہور نیوز) اندرون شہر کی بیس پرانی و تاریخی حویلیوں کی سُنی گئی، والڈ سٹی اتھارٹی نے سیاحت کیلئے مذکورہ حویلیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اندرون شہر کی تمام تاریخی حویلی کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون شہر کی بیس حویلیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔
ان حویلی کو سیاحت کے حوالے سے تیار کیا جائے گا، ان حویلیوں کو اصل حالت میں بحال کر کے عوام کے لئے کھولا جائے گا، ذرائع کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی ان حویلی کو مالکان سے خرید لے گی۔
حویلیوں کو مالکان سے خرید کر مرمت کیا جائے گا، محکمہ بلدیات نے اس منصوبے کی تائید کر دی ہے۔
