19 Sep 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
مولانا شوکت علی روڈ، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، ٹاؤن شپ اور شملہ پہاڑی کے گرد و نواح کے علاقوں میں بارش ہوئی، دن بھر گرمی اور حبس کے بعد ہونے والی بارش سے شہر کاموسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 75 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
