18 Sep 2025
(لاہور نیوز) راوی شہر میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد پراپرٹی دفاتر سیل کر دیئے گئے۔
آپریشن وقار احمد، فیضان وزیر ڈپٹی ڈائریکٹرز کی سربراہی میں ہوا، میڈیا ٹیم اور پولیس بھی ہمراہ تھی، روڈا ٹیم نے ونڈال ڈیال شاہ میں غیر قانونی حسین بلاک کی خرید و فروخت روک دی۔
دوران آپریشن اولڈ مغل روڈ پر الجنت اور میاں رئیل سٹیٹ کے دفاتر بھی سربمہر کر دیئے گئے، سربراہ انفورسٹمنٹ نے کہا کہ اجازت نامہ کے بغیر ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار دے دی جائیں گی اور دفاتر مسمار کر دیئے جائیں گے۔
