اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیے

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(لاہورنیوز) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھول دیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پوری کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی، ٹینڈر کھولنے کی تقریب میں پانچ کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کے نمائندے  بھی ٹینڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت ہوئے، جنرل منیجر ٹی سی پی شیراز علی شہزاد نے تمام فریقین کے سامنے ٹینڈر کھولے۔

حکومت نے ٹی سی پی کے ذریعے سرکاری سطح پر چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اسی مقصد کے لئے 8 ستمبر کو ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لئے بولیاں طلب کی گئیں۔

واضح رہے حکومت نے ملک میں چینی کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے لئے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اِس سے قبل بھی ٹی سی پی نے 21 اگست کو دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھولے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے