07 Sep 2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں تین ملکی کرکٹ ٹی 20 سیریز کرانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تین ملکی سیریز کرانے کے لئے پلان تیار ہے، تین ملکی سیریز کے لئے افغانستان اور سری لنکا سے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ملکی سیریز کے لئے 16 سے 30 نومبر کی ونڈو تجویز کی گئی ہے، اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
