07 Sep 2025
(ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے گئے جن میں سے ایک میں پاکستان اور ایک میں افغانستان فاتح رہا، جبکہ میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چاروں میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
میچ ریکارڈ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ اس سیریز کے اختتام پر 9 ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا۔
