اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آٹے کی قیمت میں اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 2230 روپے میں بکنے لگا

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سب سے زیادہ قیمت پشاور اور بنوں میں دیکھی گئی، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 2426 روپے 67 پیسے، راولپنڈی اور کراچی میں 2400 روپے، جبکہ حیدرآباد میں بھی یہی قیمت دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 2267 روپے، لاہور میں 2230 روپے، فیصل آباد اور سرگودھا میں 2200 روپے، ملتان میں 2293 روپے 33 پیسے اور بہاولپور میں 2333 روپے 33 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے، سکھر میں آٹے کا تھیلا 2240 روپے، لاڑکانہ میں 2300 روپے، خضدار میں 2200 روپے اور کوئٹہ میں 2300 روپے میں دستیاب ہے۔

عوامی حلقوں  نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے