اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کا سرکاری ریٹ 595 روپے سے نیچے نہ آ سکا

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(لاہور نیوز) شہر کی منڈیوں میں گرانفروشوں کا راج برقرار ہے، سبزیاں، پھل، گوشت اور انڈے عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔

پیاز اور آلو 120 روپے فی کلو، ٹماٹر 220، لہسن 420، ادرک 600، سبز مرچ 180 اور لیموں 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، ٹینڈے 350، گوبھی 220، پالک اور شلجم 150، بھنڈی 280 اور شملہ مرچ 240 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کیلا 260 روپے درجن، انگور 450، آڑو 420، سیب 400، ناشپاتی 350 اور گرما 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پھل اب صرف دکھانے کی چیز رہ گئے ہیں، خریدنا تو عام فرد کے لئے تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

سستی پروٹین کے ذرائع بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں، برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 595 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 680 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ صافی گوشت کی قیمت 780 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 301 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، پیٹی کی قیمت 8,910 روپے ہو چکی ہے، جو گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے