اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونیوالے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس فراڈ اور بوگس کمپنیوں کے قیام کی روک تھام کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔

نئی پالیسی کے تحت رجسٹریشن کے پہلے مہینے کے اندر ہی بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہو گی، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی جو شہریوں کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کرکے جعلی کمپنیاں رجسٹر کرواتے تھے اور پھر ان کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کرتے تھے۔

حکام کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کی شرط متعارف کروانے کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے، ایف بی آر  نے واضح کیا ہے کہ بائیو میٹرک نہ کروانے کی صورت میں رجسٹریشن معطل کی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے