اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رضوان اور شان مسعود کی کپتانی بارے خبروں پر پی سی بی کا ردعمل آ گیا

25 Aug 2025
25 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کپتان کے حوالے سے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل آ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ون ڈے میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔

بورڈ کے مطابق تاحال نہ تو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایسا کوئی معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی  نے اس حوالے سے تمام تر خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے