16 Aug 2025
(لاہور نیوز) سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے، نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
وزارت کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے گی، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول شدہ حج درخواستیں کامیاب قرار پائیں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواست گزار بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں، وزارت کے آن لائن پورٹل یا پاک حج 2026 ایپ پر اپنے کوائف ضرور چیک کر لیں۔
