اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، تین فوڈ انڈسٹریز پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

16 Aug 2025
16 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے معیار پر سمجھوتہ کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تین فوڈ انڈسٹریز کو مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کے جرمانے کر دیئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی نگرانی میں کئے گئے چیکنگ آپریشن کے دوران ناقص صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا، سٹوریج اور پروسیسنگ ایریا میں مکھیاں، چھپکلیاں، چوہے اور فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں جو خوراک کی تیاری کے کسی بھی معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

کارروائی کے دوران دو من سے زائد ناقص شہد، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات اور مضر صحت کیمیکلز کو تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صارفین کی صحت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ناقص اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے