16 Aug 2025
(لاہور نیوز) ڈیفنس روڈ کے علاقے میں کورا گرنے سے جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے دونوں لڑکوں کو مردہ حالت میں باہر نکال لیا، لڑکے کوڑے کے ڈھیر سے بوتلیں نکال رہے تھے کہ اچانک ملبہ اوپر آن گرا، دونوں لڑکوں کی لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی شناخت 16 سالہ افضل اور 15 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی، ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کی تلاش کیلئے 8 گھنٹے آپریشن جاری رکھا۔
