اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایچ ایف کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا۔

ذرائع کے مطابق مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پرولیگ کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔

پی ایچ ایف حکام نے پرو لیگ میں شرکت کے پاکستان ہاکی پر ہونے والے اثرات پر بریفنگ دی، لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر پی ایچ ایف، پی ایس بی اور آئی پی سی وزارت متفق ہوگئے ہیں۔

سیکریٹری پی ایچ ایف کی آئندہ ایک دو روز میں ایڈیشنل سیکریٹری فنانس سے ملاقات ہوگی، فنانس کے معاملات طے ہونے پر حکومت اور پی ایچ ایف پرولیگ میں شرکت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

پرو ہاکی لیگ کے لیے پی ایچ ایف نے 45 کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ لگا کر پاکستان سپورٹس کو آگاہ کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے