
05 Aug 2025
(لاہور نیوز) برائلر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہو گیا، فی کلو قیمت 540 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی، زندہ برائلر ہول سیل 359 روپے ، پرچون ریٹ 373 روپے کلو مقرر ہے۔
ادھر فارمی انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 280 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 280 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب سبزیوں اور پھلوں کے منہ مانگے دام لئے جانے لگے، مارکیٹ میں ادرک 580 ، لیموں 400 ، لہسن 380 ، ٹماٹر 140 ، پیاز 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹینڈے 350 ، شملہ مرچ 260 ، بھنڈی 230 ، کریلے 200 ، پالک 140 اور آلو 120 روپے کلو بکنے لگے۔
پھلوں میں سیب اور آڑو 380 ، آم چونسہ 300 ، ناشپاتی 280 ، گرما 220 روپے کلو میں دستیاب ہے۔