پنجاب پولیس کی کارروائیاں: 6 ماہ میں 1 لاکھ سے زائد اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان گرفتار
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے رواں سال 6 ماہ کے دوران 77 ہزار 353 اشتہاری، 34 ہزار 734 عدالتی مفرور کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان اشتہاری قتل، ڈکیتی، چوری اور فراڈ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور ریجن سے 16 ہزار 530 اشتہاری جبکہ 12 ہزار 705 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔
اسی طرح شیخوپورہ ریجن سے 3108 اشتہاری ، 215 عدالتی مفرورگرفت میں آئے، گوجرانوالہ ریجن سے 11 ہزار 105 اشتہاری مجرمان، 4613 عدالتی مفرور دھر لئے گئے جبکہ گجرات ریجن سے 6886 اشتہاری مجرم، 631 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے۔
راولپنڈی ریجن میں 3361 اشتہاری ، 3118 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے، اس کے علاوہ سرگودھا ریجن سے 6 ماہ میں 4395 اشتہاری مجرم قانون کے شکنجے میں آئے، فیصل آباد ریجن سے 5938 اشتہاری، 3858 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے اور ملتان ریجن سے 4390 اشتہاری مجرمان، 1405 عدالتی مفرور دھر لئے گئے۔
ساہیوال ریجن سے 9616 اشتہاری مجرموں، 4098 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ ڈی جی خان سے 5798 اشتہاری مجرم، 2119 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے جبکہ بہاولپور ریجن سے 6226 اشتہاری اور 1972 عدالتی مفروروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
