اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس مقابلے: چوہنگ اجتماعی زیادتی کیس کے 2 مرکزی ملزمان سمیت 4 ملزمان ہلاک

01 Aug 2025
01 Aug 2025

(لاہور نیوز) چوہنگ میں خاتون کے ساتھ خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کیس کے دو مرکزی ملزمان سمیت نشتر کالونی میں پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ میں دو مرکزی ملزمان ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت اویس اور شہزاد کے نام سے ہوئی، ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹوں پر گولیاں لگیں اور اہلکاروں کا جانی نقصان سے بچاؤ ہو گیا۔

واضح رہے کہ ہلاک ملزمان نے چوہنگ کے علاقہ میں خاتون کو خاوند کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ہلاک ملزمان نے خاتون پر بدترین تشدد بھی کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جس کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

نشتر کالونی مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ملزمان ہلاک

نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

 سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم زیر حراست ملزم محمد اویس اور ارشاد علی کو لے کر مال مقدمہ کی برآمدگی کے لئے ڈی ایچ اے فیز نائن پہنچی تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

 پولیس نے سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کر جوابی فائرنگ کی تو نامعلوم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ زیر حراست ملزم محمد اویس اور ارشاد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے