اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

خصوصی تعلیم میں برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ

29 Jul 2025
29 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں پیشرفت، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارخصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔

برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل نے خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

 تقریب میں سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں سکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے۔

معاون خصوصی ثانیہ عاشق کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے،آٹزم اور شمولیاتی تعلیم کے لیے برطانیہ کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی دینا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن نے کہا کہ خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے پنجاب میں نئی راہ متعین کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے