20 Jul 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن اپنے وعدوں کو پورا کرے تاکہ کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے اور ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے۔عماد بٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت جانا ٹیم کے لیے خطرے سے خالی نہیں ہے۔
انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نے ابھی تک کھلاڑیوں کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں،فیڈریشن اپنے وعدوں کو پورا کرے تاکہ کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو۔
