اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بیٹنگ چلی نہ بولنگ، پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(لاہور نیوز)پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے ملنے والا 111 رنز کا 15.3 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، پرویز حسین ایمان 56 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں ڈھاکا میں ہونیوالے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پہلے بینگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 110 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، فخر زمان 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور صائم ایوب 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اوپنر شپ ٹوٹتے ہی وکٹوں کی لائن لگ گئی، محمد حارث 4، کپتان سلمان علی آغا 3، حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز 3، خوشدل شاہ 17، عباس آفریدی 22، فہیم اشرف 5 اور سلمان مرزا بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مستفیض الرحمان نے 2 ، تنظیم حسن اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے